تصدیق و تا ثرات اكابر
مدرسہ اشاعت اسلام چاند پورہ روڈ بہار شریف نالندہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی کچھ معروضیات پیش کرنے کا موقع ملا۔ اس مدرسہ نے عمدہ تعلیم و تربیت و حسن انتظام کی وجہ سے بہت کم وقت میں تعلیمی و تعمیری ہر اعتبار سے خوش آئند ترقی کی ہے۔ ابھی ۳۰۰ طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں جن میں ۲۲۵ طلباء کے قیام و طعام کا نظم من جانب مدرسہ ہے۔ ناظر و حفظ قرآن کریم درجہ اعداد یہ تا عربی پنجم فارسی و عربی کی تعلیم ہو رہی ہے۔ اساتذہ محنتی مخلص ہیں۔ ادارہ قابل اعتماد ہاتھوں میں ہے اس کے ناظم مولانا و مفتی اعجاز احمد صاحب قاسمی ہیں جن کی شب و روز مخلصانہ محنت کے نتیجہ میں یہ ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ بہار شریف کی سرزمین پر اس طرح کے ادارہ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مدرسہ نہایت مناسب مقام پر قائم ہے۔ زمین کی فراہمی اور تعمیر کے علاوہ ایک مسجد کی شدید ضرورت ہے۔ اہل خیر حضرات اس کی طرف خصوصی توجہ فرمائیں۔ فقط
حضرت حضرت مولانا و مفتی جنید عالم صاحب ندوی قاسمی سابق صدر مفتی امارت شرعیہ پٹنہ
حضرت قاضی عبد الجليل صاحب قاسمی نائب قاضي القضاة امارت شرعیہ بار انیسہ و جھار کھنڈ ہے
حضرت مولانا احمد نصر بنارسی مدظلہ العالی مجاز و خلیفہ مسیح اللہ خانصاحب
فقیه ملت حضرت مولا نا ز بیر احمد صاحب قاسمی ناظم جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنہواں
حضرت مولانا اظہا ر احق صاحب مظاہری نائب ناظم جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنہواں
حضرت مولانا عبد المنان صاحب قاسمی بانی و ناظم مدرسہ امدادیہ اشرفیہ، را جو پٹی ، سیتا مڑھی