ہدایات برائے داخله

 داخلہ کی تاریخ 11 شوال تا 13 شوال طے کی گئی ہے۔ درجه حفظ ، اعداد یہ عربی سوم چهارم پنجم میں داخلہ جاری ہے۔
نوٹ: درجہ اعداد یہ میں صرف حافظ بچوں کا داخلہ ہوگا۔ داخلہ کے وقت سبھی امیدواروں کے لئے اپنے سر پرستوں کو ساتھ لانا ضروری ہے۔
مدرسہ اشاعت اسلام بہار شریف  ایک دینی تعلیمی ادارہ ہے، یہاں قیام کا مقصد تعلیم وتربیت اور اخلاق کی درستگی ہے۔ طالب علم کا کردار، وضع قطع شریعت اور اکابرین سلف کے مطابق ہو۔ 
اسباق کی پابندی ضروری ہے، حاضری ۷۵ فیصد سے کم ہوگی، تو سالانہ امتحان میں بیٹھنے کے مستحق نہیں ہونگے۔
جماعت سے پندرہ منٹ قبل مسجد میں حاضری ضروری ہے۔
آپ کے قیام کے لئے جو جگہ متعین کی جائے ، اسی جگہ قیام کریں ، آپ کو ردو بدل کا حق حاصل نہیں ہو گا۔
اپنی سیٹ پر دوسرے طالب علم اور مہمان کو سلانا قانونی جرم ہوگا۔
میلہ سنیما ٹھیٹھر اور غیر شرعی امور میں ملوث طلبہ سزا کے مستحق ہونگے۔
کسی طالب علم کو ریڈیو، مو بائل وغیرہ رکھنے اور استعمال کرنے کی قطعا اجازت نہیں ہوگی ۔ ضبط کئے جانے پر واپسی نہیں ہوگی۔
مدرسہ کے وقار، املاک اور دوسری چیزوں کی حفاظت ضروری ہے، ضائع ہونے پر تاوان اور ڈنڈ دینا ہوگا۔

داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں